Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹا ہمت نہیں ہارنا

راولپنڈی...سابق وزیر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جاتی امرا سے اڈیالہ جیل روانگی کے وقت والدہ سے ملاقات کی۔ والدہ کو الوداع کہتے ہوئے ماحول افسردہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، والدہ نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو دعائیں دیں۔ والدہ نے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہمت نہیں ہارنا ۔یہ اللہ کی آزمائش ہے ۔ ہر نما ز میں آپ سب کےلئے خصوصی دعائیں ما نگتی ہو ں ۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا ماں جی گھبرانا نہیں۔ مشکل وقت ہے۔ جلد گزر جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو والدہ کا خیال رکھنے کی خصوصی ہدایت کی ۔

شیئر: