Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#زلفی _بخاری

وزیراعظم عمران خان کے دوست زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بنانے پر ٹویٹر صارفین نے اپنے اپنے ردعمل ظاہر کئے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں لوگ کیا کہتے ہیں۔
منظور احمد کہتے ہیں: مجھے یقین ہے کہ زلفی پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے درمیان ایک پل کا کام دیں گے ۔ انہیں چاہئے کہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کو قائل کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم اور ترسیلات بینکوں کے ذریعے کریں۔
نوشین عرفان خان لکھتی ہیں: نئے ٹیکس لگ گئے ۔ افغانیوں کو شہریت ملے گی۔ زلفی بخاری معاون خصوصی بن گئے۔ نئے پاکستان میں شاندار فیصلے کئے جارہے ہیں۔ یقین نہیں آتا! مزے کرو۔ 
حلیمہ خان ٹویٹ کرتی ہیں: ایک منٹ انتظار کرو۔ یہ زلفی بخاری کون ہے؟
علی لکھتے ہیں: ایک نیب زدہ غیر ملکی کو ”وزیر مملکت“ بنادیا گیا۔ ”نیا پاکستان“، ”پرانے پاکستان“ سے کس طرح مختلف ہوگیا۔
قسمت خان زمیری لکھتے ہیں: بابر اعوان کا نام نیب کیس میں آیا تو وہ مستعفی ہوگئے لیکن ایک نیب زدہ زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنادیا گیا۔
صنم سعید کہتی ہیں: زلفی کو مبارکباد۔ وہ سخت محنت کرنے والا پاکستانی ہے اور اس قوم کیلئے مثبت تبدیلی لیکر آئیگا۔
رفیع کا ٹویٹ ہے: مجھے بھی اپنی زندگی میں زلفی جیسے دوست کی ضرورت ہے۔
وسیم اکرم کہتے ہیں: کابینہ میں ایک شاندار شخصیت کا اضافہ ہوا ہے۔نیا پاکستان آگیا ہے۔ زلفی بخاری بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں