Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کو پانی فراہمی کا منصوبے میں مزید تاخیر کا انکشاف

کراچی:  شہر قائد میں پانی کے اہم منصوبے K4 میں مزید تاخیر کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے سے پہلے فیز میں شہر کو یومیہ 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسے رواں برس مکمل ہونا تھا تاہم واٹر بورڈ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید 2 سے 3 برس لگ سکتے ہیں جبکہ منصوبے کی تخمینی لاگت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ واٹربورڈ کی جانب سے یومیہ 26کروڑ گیلن کا منصوبہ K4 گیارہ برس پہلے 2007ء میں شروع کیا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی جس میں منصوبہ 120 کنال اور پائپ لائن کے نظام پر مشتمل ہے جبکہ سندھ حکومت اور واٹربورڈ کی لا وپرائی اور غفلت کے باعث منصوبہ 7سال تاخیر کا شکار ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج کی وطن واپسی‘ 115 کی مکہ و مدینہ میں تدفین

شیئر: