Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر جڑواں پاکستانی بچیوں کا مملکت سے پیار کا اظہار

    ریاض - -  - -جڑواں پاکستانی بچیوں تہذیب یاسمین قاضی اور تزین یاسمین قاضی نے سعودی عرب کے 88 ویں یوم الوطنی پر خوبصورت انداز میں مملکت کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس سے اپنے پیار کو بھی بتایا ہے۔ دونوں جڑواں بچیوں کے والد ذیشان قاضی کا کہنا ہے کہ جیسے ہم پاکستان کا یوم آزادی کو مناتے ہیں اسی طرح ہم یہاں یوم الوطنی کو مناتے ہیں اسلامی ممالک میں سعودی عرب اور پاکستان کے دل ایک ہیں اور ویسے بھی جتنا لگاؤ پاکستانی قوم حرمین شریفین سے  اور سعودی حکومت و عوام سے رکھتی ہے شاید کوئی اور رکھتا ہو اس لئے ہم بھی مملکت کی  مزید ترقی و خوشحالی کے لئے نہ صرف کام کر رہے ہیں بلکہ دعا گو ہیں کہ اللہ سعودیہ کو اقتصادی ترقی اور عسکری طور پر بھی مضبوط  بنائے اور جیسے عالم اسلام کی نمائندگی کر رہا ہے اسی طرح آئندہ بھی کرتا رہے۔ ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت پوری سعودی قوم کو یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -اسپورٹس جنرل اتھارٹی یوم وطنی 88کا جشن رنگا رنگ پروگرام کر کے منائے گی

شیئر: