Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمیز بانڈ 007کی25 ویں فلم کے ہدایتکار کا اعلان

ہالی وڈ کے معروف فلمی سلسلے جمیز بانڈ 007کی نئی فلم کے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکوناگا ہوں گے ۔اس بات کا اعلان بانڈ فلموںکے پروڈیوسرز نے کیا ہے انہوں نے کہاکہ بانڈ سیریز کی 25 ویںفلم کے لئے ہدایتکار ڈینی بوائل کی جگہ کیری جوجی فوکوناگا نے لے لی ہے جو ٹی وی ڈراموں”ٹرو ڈٹیکٹیو“ اور ”میانک“کے علاوہ فلم”بیسٹس آف نو نیشنز“کے ہدایتکار رہ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مارچ2019 سے لندن کے پائن وڈ اسٹوڈیوز میں شروع ہو گی جبکہ فلم 14فروری 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی۔بانڈ سلسلے کی24ویں فلم 2015 میں” اسپیکٹر“ کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جس کو سام منڈس نے ڈائریکٹ کیا تھا۔فلم نے باکس آفس پر 880 ملین ڈالر کا بزنس کیا اس سے قبل فلم”اسکائے فال“ نے بھی 2012 میں ایک بلین ڈالر کا بزنس کیاتھا ۔ اس کی ہدایات بھی سام مینڈس نے ہی دی تھیں۔فلم میں اس مرتبہ بھی جمیز بانڈ کا کردار اداکار ڈینیئل کریگ پانچویں بار ادا کریں گے۔
 

شیئر: