Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ ریفرنسز منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق پانامہ ریفرنسز کیس کی منتقلی کے خلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل سماعت کےلئے مقرر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ 25 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ نیب کی عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے ن لیگ کے 3 رہنماﺅں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد عدالت عالیہ اسلام آباد نے دیگر 2 ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو چیلنج کر رکھا ہے ۔
 
 

شیئر: