Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری ہے،گورنر سندھ

کراچی...گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جانتا ہوں کہ ماضی میں فلاحی اداروں کے پلاٹوں پر قبضوں اور چائنہ کٹنگ میں ایم کیو ایم ملوث رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ تحریک انصاف کااتحاد مجبوری ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں 5 بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے پر رفتار کو تیز کردیا گیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ادارہ عوام کو تکلیف پہنچائے گا اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ عوامی مسائل کے حل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
 
 

شیئر: