Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ہاوس عوام کیلئے کھولنا مہنگا پڑگیا

 لاہور ...گورنر ہاوس لاہور کو عوام کیلئے کھولنا مہنگا پڑگیا۔مصنوعی جھیل کے اوپر بنایا گیا پل عوامی بوجھ برداشت نہ کر سکا ۔پل ٹوٹنے سے شہریوں کی بڑی تعداد جھیل میں گرگئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاوس لاہور کی سیر کو آنے والے شہریوں نے وہاں بنائی گئی مصنوعی جھیل کا رخ کرلیا ۔ جھیل کے پل پر شہریوں کی بڑی تعدا د پہنچ گئی جس کے باعث پل بوجھ برداشت نہ کر سکا ۔متعدد افراد جھیل میں گر گئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا ۔ شہریوں کو پانی سے نکال کر جھیل کے قریب بنائے گئے مصنوعی جزیرے پر منتقل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس عوم کے لئے کھولے جانے کے بعد وہاں گندگی پھیلانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

شیئر: