Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے اغوا کی وجہ معاشی بدحالی ہے‘ ڈاکٹر عاصم

کراچی:  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں نان فائلر کو غلط چھوٹ دی گئی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کار اور کنسٹرکشن مافیا جیت گئی، ٹیکس نہ دینے والوں کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے اغوا کے واقعات پر بہت افسوس ہے۔ معاشی صورت حال کی وجہ سے بچے اغوا ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو کھانے کو نہیں ملے گا تو اس طرح کی وارداتیں ہوتی رہیں گی۔ امیروں کے بچے اس لیے اغوا نہیں ہوتے کہ ان کے پاس سیکورٹی ہے ۔

شیئر: