Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کے دوست کی بطور معاون خصوصی اہلیت چیلنج

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ میں وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں محمد عادل چٹھہ نے درخواست دی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ڈوژن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی نامزدگی غیر قانونی ہے۔  دہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہوسکتا، جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا وہ بلا واسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے زلفی بخاری کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانی مقررکردیا تھا اورسابق پولیٹکل سیکرٹری عون چودھری کوبھی وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیرمقررکردیا گیا تھا۔

شیئر: