Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے جنگی جرائم کے زمرے میں آنیوالے کام کئے ہیں، انسانی حقوق کونسل

جنیوا.... اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں نے جنگی جرائم کے زمرے میں آنے والے کام کئے ہیں۔ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بدھ کو یمن سے متعلق علاقائی و بین الاقوامی ماہرین کی کمیٹی پر مباحثے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باشلے نے ستمبر 2014ءکے دوران یمن کی آئینی حکومت کیخلاف حوثیوں کی بغاو ت کے بعد سے یمن میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔ رپور ٹ میں واضح کیا گیا کہ حوثیوں نے جنگی جرائم کے درجے کے کام کئے۔ انہوں نے انسانی وقا ر کو مجروح کیا۔ بدمعاملگی کی۔ جبر و تشدد سے کام لیا۔ 15سال سے کم عمر کے بچوں کو جبری فوجی کام پر مجبور کیا۔ ان سے بارودی سرنگیں نصب کرائیں اور عسکری سرگرمیوں میں انہیں استعمال کیا۔ کمیٹی کے سربراہ نے تمام سوالا ت کے جواب فراہم کرنے اور مطلوبہ معلومات مہیا کرنے پر عرب اتحاد کی قیادت اور یمنی حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ کمیٹی کے استفسارات کے جوابات نہ دینے اور مطلوبہ معلومات اب تک فراہم نہ کرنے پر حوثیوں پر نکتہ چینی کی۔ دریں اثناءاقوام متحدہ میں متعین کویتی مندوب جمال الغنیم نے اجلاس مذکور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی نے حوثیوں کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے میں کوتاہی سے کام لیا۔ حوثیوں نے انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالیں۔ اسکا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ عرب اتحاد نے ماہرین کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اسکا ذکر نہیں کیا گیا۔ عرب اتحاد نے یمن میں امن و استحکام کی بحالی ، آئینی حکومت کی مدد اور انسانی خدمات کے حوالے سے جو کام کئے انہیں نظر انداز کیا گیا۔ حوثیوں نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ انہیں نظر انداز کردیا گیا۔ حوثیوں نے زندگی کے ہر شعبے میں خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انکا صحیح معنوں میں نوٹس نہیں لیا گیا۔
 

شیئر: