کراچی سندھ سمیت پورے ملک کو پال رہا ہے‘ متحدہ پاکستان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہاجروں کا شہر کراچی صوبہ سندھ سمیت پورے ملک کو پال رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ پاکستان کے ترجمان نے سہیل انورسیال کی گزشتہ روز سندھ اسمبلء میں متعصبانہ تقریر پر ردعمل کے طور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ موصوف فرماتے ہیں کہ وہ بھارت سے آنے والے افراد کو پال رہے ہیں۔ سہیل انورسیال کا نفرت انگیز موقف تاریخ سے لاعلمی اور حقائق سے پردہ پوشی کے مترادف ہے۔ مہاجر نہ صرف بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں بلکہ پاکستان بننے سے پہلے پاکستانی تھے۔ ہمارے اجداد نے 1857ء سے قبل ہی آزادی کی جدوجہد شروع کی تھی اور 20لاکھ سے زائد نفوس نے قیام پاکستان کا خراج اپنی جانوں کی شکل میں دیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ متروکہ سندھ اور متروکہ پاکستان کی املاک پر بانیاں پاکستان کی اولاد کا حق تھا جس پر جعلسازی سے سہیل سیال جیسے لوگوں نے قبضہ کیا۔
رائے دیں، تبصرہ کریں