Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کے پابند ادارے بھی بند ہیں

جدہ۔۔۔۔وزارت محنت وسماجی بہبود نے انکشاف کیاہے جن 11.01فیصد اداروں نے سعودائزیشن کی پابندی کا ریکارڈ بنایا تھاانہوں نے بھی نئے ہجری سال کی آمد پر تفتیشی مہم کے دوران اپنے دروازے بند کرلئے۔ وزارت محنت کا کہنا ہے کہ 595ادارے سعودائزیشن کے پابند پائے گئے تھے البتہ امسال 1440ھ کے شروع سے سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے چھاپے مارے گئے تو مذکورہ ادارے بھی سر بمہر پائے گئے۔ وزارت کے اہلکاروں نے 17روز کے دوران 5405چھاپے مارے ۔وزارت کا کہنا ہے کہ مردانہ ملبوسات کے   6.66فیصداداروںپرچھاپے مارے گئے۔ ان میںسے 360خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے البتہ 4306 (79.67فیصد) سعودائزیشن کے پابند تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -تارکین کے ترسیل زر میں 1.2فیصد کمی

شیئر: