Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ امن منصوبہ: امریکہ اور سعودی عرب کا اقوام متحدہ سے قرارداد کی ’جلد منظوری‘ کا مطالبہ

امریکہ، سعودی عرب، کئی دیگر عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق کرنے والی امریکی قرارداد کو جلد از جلد منظور کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مذکورہ ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’امریکہ، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، اُردن اور ترکیہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور قرارداد کی مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی فوری منظوری چاہتے ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم زور دیتے ہیں کہ یہ ایک مخلص کوشش ہے، اور یہ منصوبہ نہ صرف اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بلکہ پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قابل عمل راستہ فراہم کرتا ہے۔‘
قرارداد کے مسودے میں ’امن بورڈ‘ کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا جو غزہ کے لیے ایک عبوری انتظامیہ ہوگی جس کی صدارت نظریاتی طور پر صدر ٹرمپ کریں گے۔
اس قرارداد کے مطابق رکن ممالک ایک عارضی بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) تشکیل دے سکیں گے جو اسرائیل اور مصر اور نئے تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی علاقوں کی حفاظت اور غزہ پٹی کو غیر مسلح بنانے میں مدد کرے گی۔

شیئر: