Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا عمانی وزیرخارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنیچر کو عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمانی ہم منصب کو سلطنتِ عمان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
اسحاق ڈار نے پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ دونوں ممالک نے آٹھویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کو فریقین کی باہمی سہولت کے مطابق جلد از جلد دوبارہ شیڈول کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہونے والی اعلیٰ سطح کی دوطرفہ ملاقاتوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 

شیئر: