Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیشت آئی سی یو میں ہے ،اسد عمر

اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے اس وقت بائی پاس ہو رہا ہے ۔ بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوان قیادت اگلے سال آنے والے بوجھ کے بارے میں سوچے۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم سے مذاکرات کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ یہ معمول کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال بیل آوٹ پیکج لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم انہوںنے کہاکہ اگر نئے قرضے کےلئے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو یہ مذاکرات بنیاد ہونگے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت خراب ہے تاہم ہماری کوششوں سے یہ جلد ہی بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ معیشت بہتر ہوگی تو عوام کو ریلیف بھی ملے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معمول کے جائزہ مشن کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔نیا قرض لینے کا پروگرام نہیں۔ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے حکومت ٹیکس پالیسی اور ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو الگ الگ کر رہی ہے۔ٹیکس پالیسی بورڈ میں بھی تاجر برادری کو نمائندگی دی جائے گی۔

شیئر: