Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشتونوں کے کتنے شناختی کارڈ بلاک؟

اسلام آباد ...وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بلاک شدہ قومی شناختی کارڈ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔قومی سلامتی پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔، بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نادرا میں ایک یونٹ بھی بنایا گیا ہے تاکہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے متاثرہ افراد کو سہو لتیں فراہم کی جائیں۔ پشتونوں کے 6824 شناختی کارڈز جبکہ دوسری زبان بولنے والوں کے 6546 شناختی کارڈز بلاک ہیں۔ بلاک شناختی کارڈز کے معاملے پر تمام امور میں ارکان پارلیمان کو اعتماد میں لے کر اور تمام سٹیک ہولڈروں کو ساتھ لے کر جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ کل ایک لاکھ 81 ہزار 70 شناختی کارڈز بلاک ہیں۔ پنجاب میں 13951 کے پی کے میں 44231 سندھ 16678 اسلام آباد میں 2526 فاٹا کے 6546 بلوچستان کے 18500 اور کشمیر میں 586 گلگت بلتستان کے10 افراد کے شناختی کارڈز بلاک ہیں۔ شناختی کارڈز بلاک ہونے کی وجہ کسی کا خاندان کے ساتھ تعلق ثابت نہ ہونا اور مناسب کاغذات کی عدم فراہمی ہے۔ اس مسئلے کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکساں عزت دینا ہمارے لئے بے انتہا اہمیت کا حامل ہے۔ 

شیئر: