Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کا وزیر بلدیات پنجاب کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) سردار محمد رضا خان نے ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ علیم خان نے پرانی حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں سیشن کورٹ میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - - سماعت میں نواز شریف کی عدم موجودگی‘ نیب عدالت برہم
رائے دیں، تبصرہ کریںhttp://www.urdunews.com/node/318451

شیئر: