Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سلامتی صورتحال پر غور

راولپنڈی ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاءنے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم اور دیرپا استحکام کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلی جنس اداروں اور فورسز کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکاءکو آگاہ کیا۔

شیئر: