Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے سینٹرل بینک کیلئے 200ملین ڈالر

ریاض ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے سینٹرل بینک کی مالی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے 200ملین ڈالر کا عطیہ پیش کردیا۔ سعودی عرب یمن کے برادر عوام اور حکومت کی مسلسل مدد کی پالیسی پر گامزن ہے۔ مذکورہ اقدام اسی پالیسی کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اسکی بدولت یمن کے سینٹرل بینک کی ساکھ مضبوط ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب ، یمن کے سینٹرل بینک میں 3ارب ڈالر کی پونجی جمع کرائے ہوئے ہے تاکہ یمنی بھائیو ںپر پڑنے والا اقتصادی بوجھ کم سے کم ہوجائے۔
 

شیئر: