Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع‘ مارکیٹ مسمار

لاہور:  پنجاب حکومت کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف آج سے کارروائی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع پی آئی اے روڈ پر منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ مسمار کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں 25 سے زیادہ شورومز تھے جہاں پرانا فرنیچر فروخت ہوتا تھا جبکہ 20 سے زیادہ مالیت کے کمرشل پلاٹس بھی آزاد کروا لیے گئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن کے دوران وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید بھی موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے اس حوالے سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 31687 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی۔
قبل ازیں ایل ڈی اے ، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کیے جانے کے علاوہ تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشانات بھی لگا دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -شیخ رشید ریلوے کو خسارے سے نکالیں‘ وزیرا عظم
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: