Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے متعلق سعودی گروپ کا مشترکہ اعلامیہ

ریاض ...سعودی عرب، یمن،متحدہ عرب امارات، اور مصر نے مشترکہ بیان جاری کرکے واضح کردیا کہ انسانی حقوق کونسل یمن کی صورتحال سے متعلق متحدہ قرار داد منظور کرنے میں ناکام ہوگئی۔ ہالینڈ ، بیلجیئم، کینیڈا، لکسمبرگ اورآئرلینڈ نے قرارداد کی منظوری سے متعلق عدم تعاون کی پالیسی اپنائی اور متعلقہ ممالک کے امور کو مد نظر نہ رکھنے پر اڑے رہے۔ متعلقہ ممالک نے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر جو اعتراضات کئے تھے اور جو نکتے اٹھائے تھے انہیں در خور اعتنا نہیں سمجھا۔ مشترکہ اعلامیہ میں توجہ دلائی گئی کہ مذکورہ ممالک کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر انسانی حقوق کونسل میں اتفاق رائے نہیں ہے۔ علاوہ ازیں یمن سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بابت تضادات بھی پائے جاتے ہیں۔ عرب گروپ نے اعلان کیا کہ وہ ہائی کمشنر کے اس فیصلے سے متفق ہے جس میں فنی تعاون جاری رکھنے ، یمن کی آئینی حکومت کی صلاحیتیوں کی تشکیل اور یمن کے تحقیقاتی قومی کمیشن کی مدد کی بات کہی گئی ہے۔
 

شیئر: