Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس اہلکار پر تشدد،سینیٹر کا بیٹا گرفتار

کراچی... کراچی میں پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے تیسرے ملزم سنن شیخ کو گرفتار کرلیا۔ملزم سینیٹر اسلام الدین شیخ کابیٹا ہے۔ ڈیفنس خیابان شہباز پر کار سوار4 لڑکوں نے ڈیوٹی پر جانےوالے پولیس اہلکار بابر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق چاروں افراد نشے میں تھے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف درج کر کے 2ملزمان سندیب کمار اور روحیل حسن کو گرفتار کرلیا تھا ۔ پولیس نے سینیٹراسلام الدین شیخ کے بیٹے سنن شیخ کو بھی حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس پر کارروائی نہ کرنے کے لئے دباو بھی ڈالا جا رہا ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمان کی کی گاڑی خیابان شہباز پر منی ٹرک سے ٹکرائی ، جس پر سندیپ اور ٹرک ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہو۔ا اس دوران وہاں سے گزرنے والے پولیس اہلکار نے معاملہ رفع دفع کرانے کوشش کی تو نشے میں دھت ملزمان نے پو لیس اہلکار کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔

شیئر: