مدینہ ایجوکیشن کی شاندار کارکردگی، جاپان فائنلز کے لیے کوالیفائی
اس کامیابی کے باعث ٹیمیں انٹرنیشنل فائنلز میں کوالیفائی کر گئی ہیں (فوٹو: سٹارز آف نالج انسٹاگرام)
مدینہ کے جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے روبو ریو انٹرنیشنل ورلڈ چیمپئن شپ میں پرائمری سکول کیٹیگری میں قومی سطح پر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس کامیابی کے باعث ٹیمیں انٹرنیشنل فائنلز میں کوالیفائی کر گئی ہیں جو اگست میں جاپان میں شیڈول ہے۔
ریان فاسٹ بوٹ ٹیم نے لائن فالونگ چیلنج میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ریان میز ہیروز ٹیم نے ووڈن میز کیٹیگری میں قومی سطح پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
مدینہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن ناصر بن عبداللہ العبدالکریم نے کامیاب ہونے والے طلبہ، فیملیز اور سکولوں کو مبارک پیش کی ہے۔
انہوں نے روبوٹکس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نئی ایجادات کے میدان میں طلبہ کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیابی طلبہ کو فراہم کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بہترین معیار کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں طلبہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
