Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں4 وزیراعلی ہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد... سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسد عمر ذمہ دار عہدے پر ہیں۔ ادھر ادھر کی غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں۔ اپوزیشن میں کچھ نہیں سیکھا تو اب سیکھ لیں۔ حکومت مسائل حل نہیں کر پائے گی۔ مشکلات ہیں جو بڑھتی ہی جائیں گی۔ ٹی وی انٹرویو میں شاہد خاقان نے کہا کہ گردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے صوبوں کا تعاون ضروری ہے۔ یہ مسئلہ اتنا آسان نہیں، جتنا اسد عمر سمجھتے ہیں۔ اسد عمر نے 5سال اگر اپوزیشن میں کچھ نہیں سیکھا تو اب سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس سیکٹر میں کوئی خسارہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات چوری ہوئے اور تبدیلی آئی ہے۔ پہلے پنجاب میں ایک وزیر اعلیٰ کام کرتا تھا، اب 4کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک صاف اور شفاف انتخابات نہ کروا سکے وہاں ترقی بڑی مشکل ہے۔

شیئر: