Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی پبلک اسکول حملہ کیس میں تحقیقاتی کمیشن قائم

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے پشاور میں 4 سال قبل آرمی پبلک اسکول پر حملے کے کیس کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان، جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے سینئر جج کی زیر سربراہی تحقیقاتی کمیشن 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا ۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت حکم دیا کہ سانحے کی تحقیقات کے علاوہ لواحقین کے خدشات سنے جائیں اور ان کی داد رسی بھی کی جائے ۔ کمرہ عدالت میں موجود شہید بچوں کی ماؤں سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی بہنوں سے معافی چاہتا ہوں، زبانی حکم تو پہلے دیا تھا لیکن فائل پر آرڈر نہیں کر سکا۔ پشاور سماعت کے موقع پر بینچ ٹوٹ جانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انصاف کے تقاضے پوری کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -پشاور میں فائرنگ،مولانا اسماعیل درویش جاں بحق

شیئر: