Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 دہائیوں سے فارغ نہیں بیٹھا ،عرفان کھوسٹ

سینیئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ پچھلی 5 دہائیوں سے کوئی وقت ایسا نہیں گزرا کہ جب میں فارغ بیٹھا ہوں۔نوجوانی کے ایام سے لیکر اب تک ریڈیو ، ٹی وی ، اسٹیج کے اتنے ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکا ہوں کہ اب مجھے انکی تعداد بھی یاد نہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے قبل میرے والد سلطان کھوسٹ نے اپنا سکہ منوایا اور بعد میں مجھے اس شعبے میں آنے کا موقع ملا تو میں انہی کی روایات کولے کر آگے بڑھا ۔ آج میرے خاندان کی چوتھی نسل بھی شوبز انڈسٹری میں داخل ہو چکی ہے جو میرے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن میرے بچوں سرمد کھوسٹ اور بتول کھوسٹ نے خود ہی اس شعبے کا انتخاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل بھی میری کراچی میں متعدد ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں جن میں میرا ٹائٹل رول ہے ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں