صاف اور سر سبز پاکستان مہم کا آغاز
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 40ہزار بچے گندگی سے مرتے ہیں۔ پہلی سے پانچویں کلاس تک صفائی کا مضمون متعارف کرا رہے ہیں۔شہر سے لیکر گاوں تک صفائی کا مقابلہ ہو گا۔ واٹس ایپ نمبر پر صفائی کو پرکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں گندگی بہت زیادہ ہے۔صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھر کے علاوہ ارد گرد کا علاقہ صاف رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ فیصلہ کر لیا کہ پورے ملک کی عوام کو صفائی میں شامل کرانا ہے۔ امیر اور غریب بچے بوڑھے سب صفائی میں اپنا حصہ ڈالےںگے۔انہوں نے کہا کہ13اکتوبر کو صفائی مہم کا پورے ملک میں آغاز کریں گے۔ پوری امید ہے کہ 2023تک گندگی کا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ گندگی کے باعث ملک میں ٹورزم نہیں ہوتا ۔ ہم نے کے پی کے میں اربوں پودے لگائے لیکن پنجاب میں جنگلات کو ختم کر دیا گیا۔ حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ اگلے 5 برسوں میں 10ارب درخت لگا ئے جائیں کیونکہ درخت آلودگی کو جذب کرتے ہےں۔وزیراعظم نے پوری قوم سے اپیل کی کہ صفائی میں ہمارا ساتھ دیں۔ یہ ہمارے بچوں کا مستقبل کا مسئلہ ہے۔