Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی

لندن... ا سکاٹ لینڈ یارڈ نے مریم اور حسین نواز کے بیٹوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جنید صفدر اورزکریا شریف کا 12 جولائی کو ایون فیلڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ جنید صفدر اور زکریا شریف کو لندن پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈنے تفتیش کرلی۔ پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ وہ مزید کوئی کارروائی نہیں کریں گے ۔ فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنید صفدر اورزکریا شریف پر پہلے حملہ ہوا تھا ۔وہ خود کو بچاتے ہوئے لڑائی میں شامل ہوئے تھے۔ اس لڑائی میں2 افراد کے زخمی ہونے کے بعد جنید اورزکریا کو وقتی طور پر حراست میں لیا گیا تھا اور اب اس معاملے کو ختم کیا جارہا ہے۔ 
 

شیئر: