Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان نئی مصیبت میں ؟

کراچی ... نیو اسلام آباد یئر پورٹ پر بورڈنگ برج کیسے گرا ۔حادثے کے پیچھے کارفرما محرکات کا جائزہ لینے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ شریف خاندان جو کہ پچھلے سال جولائی سے مصیبتوں کا سامنا کررہا ہے شاید اب نئی مصیبت میں پھنس جائے۔ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ صرف چند مہینے میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔100ارب روپے سے بننے والا یہ ایئرپورٹ نواز شریف کی بیٹی کے سمدھی نے بنایا تھا۔ بغیر ٹینڈر کے ایئرپورٹ کا ٹھیکہ دیدیا گیا ۔ اس وقت بھی اعتراض ہوا تھا کہ طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا ۔ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی کہناہے کہ مریم کے سمدھی کو اتنے بڑے منصوبے کا کوئی تجربہ نہیں پھر قانون، قاعدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں ٹھیکہ کیسے دیدیا گیا۔ سب سے اہم سوال یہی ہے کہ آخر بورڈنگ میں کس قسم کا سامان لگایا تھا کہ وہ چند مہینوں میں ہی گر گیا۔ اب ایف آئی اے اور نیب کا کام بڑھ گیا۔و اضح رہے کہ اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ ایئرپورٹ پر بورڈنگ برج گرنے سے نجی ایئرلائنز کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ گلف ایئرلائنز کی پرواز اسلام آباد سے بحرین جارہی تھی، جہاز جیسے ہی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد راہداری سے الگ ہوا توبورڈنگ برج گرگیا۔اطلاعات کے مطابق آپریٹر برج کو پیچھے ہٹا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے پل کا نمبر 5 ہے۔حادثے کے بعد طیارے کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ۔

شیئر: