Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی قرض کے لیے آئی ایم ایف سے باقاعدہ درخواست

جکارتا:  پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ نے انڈونیشیا میں وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بینک کے گورنر سمیت دیگر پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق عالمی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد عنقریب پاکستان جائے گا اور قرض کے حجم سے متعلق مزید تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے وزیر اعظم نے مذاکرات کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اسی حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس جاری ہے ۔
 

شیئر: