Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس شوکت صدیقی عہدے سے برطرف

 
اسلام آباد... سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی جسے انہوں نے منظور کرلیا۔ وزارت قانون و انصاف نے برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال سمری میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الزام لگایا تھاکہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں 2 ریفرنسز زیر التوا ہیں ۔
 

شیئر: