Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 سال میں یورپ کو پیچھے چھوڑ دیں گے‘ عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے ’’صاف اور سرسبز پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک اسکول اور کالج میں وزیر اعظم نے علامتی طور پر جھاڑو لگا کر اور پودا لگا کر ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔  دس ارب درختوں سے پاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی۔ 5 سال کے بعد وہ پاکستان بنے گا کہ جب ہمارے لوگ یورپ جاکر واپس آئیں گے تو پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا۔عمران خان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آلودگی خطرناک سطح سے بھی بلند ہو رہی ہے۔ جگہ جگہ گندگی پھینک کر بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے۔ صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کریں گے اور ان کے مکینوں کو گھر بناکر دیں گے۔ مجھے پاکستان کے نوجوانوں، اسکول کے بچوں کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جبکہ یورپ میں آلودگی کم ہے اور دریا صاف ہیں۔ سرسبز پاکستان کا مطلب ماحول کی آلودگی صاف کرنا ہے۔ آج سے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے ۔

شیئر: