Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے‘ درخواست دائر

لاہور:  قصور کی معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔ اس حوالے سے بچی کے والد نے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے لیے عدالت عالیہ میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حاجی امین کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور مجرم عمران کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزائے موت کے خلاف مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اور سزا پر عمل کے لیے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔ لہٰذا  انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے سیکشن 22 کے تحت مجرم کو سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے ۔ اس لیے عدالت مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کرے ۔واضح رہے کہ عمران پر معصوم بچی زینب سمیت دیگر بچیوں کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔ عدالت نے مجرم کو مختلف مقدمات میں 21 مرتبہ پھانسی کی سزا سنا رکھی ہے جس کے بعد اس کے بلیک بلیک وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں جس کے مطابق عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔

شیئر: