Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منوشی چلر ایکشن فلم کی خواہشمند

مس ورلڈ 2017ءکی فاتح ہندوستانی امیدوار منوشی چلر نے ایکشن فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منوشی چلر نے ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ایکشن فلم کا حصہ بننا چاہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ میں دکھوں اور تکلیفوں میں گھری لڑکی کا کردار ادا کرنا نہیں چاہتی بلکہ سپر ہیرو بننا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں سب کچھ اچانک ہوتا آیا ہے اور فلموں میں آنے کے لئے انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں