Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریتک کی زیر نگرانی ”سپر 30“ کی ایڈیٹنگ

بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی نگرانی میں فلم ”سپر 30“ کی ایڈیٹنگ پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ”سپر 30“ میںریتک روشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری وکاس بہل کر رہے تھے لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وکاس بہل ، ہراسانی کیس کے باعث اس پراجیکٹ سے باہر ہو گئے ہیں تاہم اس بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔خبریں تھیں کہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے لیکن ریتک روشن کا کہنا ہے کہ فلم اپنے طے شدہ شیڈول پر ہی ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے اور اب ایڈیٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے۔ فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: