Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہورکی دھاڑ

لاہور...ضمنی انتخابات میں لاہور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں شیر کی دھاڑ نے حکومتی امیدواروں کو چاروں شانے چت کر دیا ۔ این اے 124 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 45 ہزار سے زائد ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ جیت گئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق شاہد خاقان عباسی 75112 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے دیوان غلام محی الدین نے 30115ووٹ حاصل کئے۔ این اے 131 میں مسلم لیگ ن کے سعد رفیق 60476 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر کو 50245 ووٹ ملے۔ 10 ہزار231 ووٹوں سے شکست ہوئی۔پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سہیل شوکت بٹ 34 ہزار 608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار یوسف علی 27 ہزار 47 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 165 لاہور سے (ن ) لیگ کے امیدوار سیف الملوک 28 ہزار 589 ووٹ لے جیت گئے ۔ پی ٹی آئی کے منشا سندھو نے 23 ہزار 149 ووٹ لئے ۔ن لیگ کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں جشن منایا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

شیئر: