Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کے خلاف نوٹس لے لیا

لاہور:  لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار سعد رفیق کی جانب سے مکمل نتایج آنے سے قبل کامیابی کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیل یا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی امیدوار کو حق نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے آئینی فرائض میں مداخلت کرے۔ الیکشن کمیشن کے امور میں امیدوار یا سیاسی جماعت کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 کے مکمل نتائج آنے سے قبل اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار سینہ زوری چلے گی نہ دھاندلی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتایج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی توسخت وہ احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - نواز شریف اپنے امیدوار کو ووٹ ہی نہ ڈال سکے

شیئر: