Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارون بلور کی بیوہ رکن اسمبلی بن گئیں

پشاور: ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والی اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ یہ جیت میری نہیں بلکہ شہید ہارون بلور کی کامیابی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہارون بلور کی بیوہ ثمربلور2002ء کے بعد خیبر پختون خوا سے جنرل نشست پرکامیابی حاصل کرنے والی دوسری خاتون رکن بن گئیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد ثمر بلور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہارون بلور کے مشن کو آگے بڑھاؤں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - عوام نے حکومت کیخلاف فیصلہ دیدیا،شاہد خاقان
 

شیئر: