Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے مزید 10 شہر شامل

لاہور:  پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ دنوں شروع کیے گئے میگا منصوبے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ‘ میں مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے منصوبے کے تحت 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق  اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل تھے تاہم اب حکومت نے پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آیندہ برس سے بے گھر افراد سے ان 10 شہروں میں رجسٹریشن کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق مزید شامل کیے گئے 10 شہروں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور ، لیہ ، ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منصوبے کی ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں یہ منصوبہ شروع کردیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -خیبر پختونخوا کابینہ نے بالآخر بڑا کام کردیا !

شیئر: