Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی جی پنجاب تبدیل‘ امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا

لاہور:  پنجاب پولیس کے آئی جی کی تبدیلی، نئی تعیناتی اور پھر  حکم نامے کی معطلی کے بعد بالآخر اونٹ ایک کروٹ بیٹھ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن سے متعلق ضوابط کے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کیا گیا ہے اور محمد طاہر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
پنجاب پولیس کے نئے سربراہ امجد جاوید سلیمی اپنے دفتر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں میڈیا کے نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مسائل بہت اور پولیس کم ہے۔ پولیس کی تعداد اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائیں گے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراج کو ہرصورت یقینی بنائیں گے اور عوامی سہولت کے لیے پولیس میں اصلاحات کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -منشا بم اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا

شیئر: