وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی سے کون مطمئن نہیں؟

اسلام آباد...وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ صوبوں میں پانی چوری روکنے کیلئے اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ ٹی و ی انٹرویو میںفیصل واڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کی اچھی بات یہ ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ضمنی الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ عام انتخابات میں بھی کوئی دھاندلی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئیڈیالوجی واضح ہے۔ ہمایوں اختر کے ہارنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ نظریاتی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی سوچ کا تعلق ہے تو وہ ایک لیڈر کی سوچ ہے۔ لیڈر کی سوچ اپنی ہوتی ہے۔ عمران خان نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو آزمایا ہے جس کی ایک مثال کرکٹ میں وسیم اکرم ہیں جو آج پاکستان کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی بہت دھیمی ہے۔میں اس سے مطمن نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں میں پانی چوری روکنے کے حوالے سے میں اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا۔ سندھ میں ایک وڈیرے کی بارہ ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کرنے کیلئے 16ارب کا ڈیم بنایا گیا۔
 

شیئر: