Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن پر پابندی

لاہور:  عدالت عالیہ نے موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس کے بغیر رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے جبکہ کم عمر نوجوان بغیر لائسنس کھلے عام گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلاتے نظر آتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں حادثات بڑھ رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن صرف اسی شخص کے نام سے کی جائے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈرائیونگ لائسنس انتہائی ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کون دیتا ہے۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی۔
 

شیئر: