Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد رضا میر کے ’کوکو کورینا‘ پر تنقید

پاکستان ٹیلی وژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لئے ڈبیو کیا اور جو مداحوں کو متاثر نہ کرسکا۔ احد رضا میر کی آواز میں ان کا گانا ’کوکو کورینا‘ ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنا مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی۔’کوکو کورینا‘ لیجینڈ ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں اس گانے کا ریمیک پیش کیا گیا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سب نے مل کر کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔دوسری جانب ’آفریں آفریں‘ گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنا مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی صارفین نے کہا کہ اگر احد رضا میر اور مومنا مستحسن اسٹائل سے زیادہ اپنی گلوکاری پر توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کو لکھا کہ ایسا بے سرا گایا ہے کہ لگ رہا کوئی بچہ نظم سنا رہا ہے۔
 

شیئر: