Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گووندا کی ’ ’رنگیلا راجہ“ کا ٹریلر

بالی وڈ فلم اسٹار گووندا کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’رنگیلا راجہ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔90ءکی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے گووندا فنی کریئر میں 131 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ الزام، راجہ بابو، ہیرو نمبر ون اور نصیب جیسی کئی فلمیں انہیں پہچان دلانے میں سنگ میل ثابت ہوئیں۔ اپنے شوخ انداز کی مقبولیت کے پیش نظر گوندا آج بھی کامیڈی فلموں کو ترجیح دیتے ہیں اور اب ان کی ایک آنے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق گووندا کی فلم ’رنگیلا راجہ‘ کے جاری کردہ ٹریلر کی ابتداءمیں ان کی ماضی کی مشہور فلموں”الزام ،آنکھیں نیزشعلہ اور شبنم “ کے منفرد رقص کی جھلک دکھائی گئی ہے جبکہ بقیہ ٹریلر میں گووندا ہم شکل کا کردار کر رہے ہیں۔دو منٹ 18 سیکنڈ کے ٹریلر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پر اس ٹریلر کو اب تک 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور فلم میں گووندا چار مختلف اداکاراو¿ں کے ساتھ اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔ یہ فلم رواں سال 16 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: