Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پر عزم ہوں،مایوس نہیں، اداکارہ ، گلوکارہ فرحانہ مقصود

اداکارہ و گلوکارہ فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں نام کمانے کےلئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔ میں نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی مگر یہ میری بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی کردار میری پہچان نہ بن سکا ۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ، ماریہ واسطی ،ریشم ،مدیحہ شاہ اور سویرا ندیم ایک ہی بیچ کے ہیں اور قسمت نے انہیں شہرت دی ۔میں نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی کی مگر قدرت کی ستم ظریفی کہ اس میں بھی مجھے وہ کامیابی نہیں مل سکی جس کی میں خواہشمند تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میں پرعزم ہوں، ناامید بالکل نہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن ایسا کردار کر جاﺅں گی جو پورے ملک میں میری شہرت کی وجہ بنے گا ۔
 

شیئر: