Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانوی اسکولوں کا نیا کورس مقرر

جدہ۔۔۔۔سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ اساتذہ کے ساتھ حق تلفی ہورہی ہے۔ وہ اساتذہ کے دشمن نہیں ، انہیں یقین ہے کہ اساتذہ کی کامیابی وزارت تعلیم کی کا میابی ہے۔ انہوں نے ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں 5تا6برس تبدیلیاں لانے میں لگیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ثانوی اسکولوں کا نیا کورس تیار کردیا گیاہے۔ نرسری کو پرائمری کی پہلی اور دوسری کلاس میں شامل کردیا جائیگا۔ پرائمری کورس 6سال کے بجائے 4سال کا ہوگا۔ البتہ مڈل اور ثانوی اسکولوں کے دورانیے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -غیر ملکی اثاثوں میں 1.8فیصد کا اضافہ

شیئر: