Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلااجازت آن لائن ٹیکسی سروسز بند کرنے کا فیصلہ

کراچی:  سندھ حکومت کی جانب سے بلااجازت آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ایک بار پھر اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبائی وزیر نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کی انتطامیہ کو اس حوالے سے خط لکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق بائیکیا اور کریم موٹر سائیکل سروس کو بھی بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں وزیر ٹرانسپورٹ صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔  جس میں بسوں اور وینز میں سی این جی سلینڈر کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی، جس پر دونوں کمپنیوں کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں، اس دوران اجازت نہ لی گئی تو انہیں بند کردیا جائے گا۔
دوسری جانب نجی کمپنی اوبر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران جدید ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کیا ہے اور ہم حکومت کی جانب سے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے لیے ایک آسان اور سستا طریقہ فراہم کرنے پر ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ اوبر انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت کے تمام تحفظات دور کرکے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -غریب بدعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ،طلال چوہدری
 

شیئر: