Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت اور سرکاری اسپتالوں کے نرسز میں کشمکش

کراچی:  سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والی نرسز نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کردی گئی ہے جس کے بعد او پی ڈی اور وارڈز کا بائیکاٹ کرنے کی وجہ سے سیکڑوں آپریشن ملتوی ہوگئے، جس سے مریض اور ان کے تیمار دار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے میل اور فی میل نرسز نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے بعد پریس کلب کے سامنے دھرنا شروع کردیا جس میں بڑی تعداد میں نرسوں نے شرکت کی۔ احتجاجی کرنے والوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
نرسز سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی بھی مظاہرے میں آئے۔ بعد ازاں محکمہ صحت کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری جلال الدین جلالانی نے نرسز سے مذاکرات کیے جو ناکام رہے اور نرسز نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - پٹرول بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی‘ 7 ہلاک

شیئر: