Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری

اسلام آباد:  ملک بھر سے جمع ہونے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف مظاہرین کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک میں ملک بھر سے آئے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کا سودا نہیں کرنے دیں گے اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو پرائیویٹ کرنے کی حکومتی کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ ملازمین نے کہا کہ نجکاری ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاوس، سیکرٹریٹ جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -نواز شریف کی عدالت آمد‘ سیاسی گفتگو سے پرہیز

شیئر: